ہانگ کانگ کی پہلی خلانورد لی جیا ینگ نے شین ژو-23 مشن کے تمام فرائض کامیابی سے مکمل کر لئے۔
جیو چھوان (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے)کے ایک ترجمان نے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے تعلق رکھنے والی پہلی خلانورد لی جیا ینگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شین ژو-23 مشن کے دوران سونپی گئی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے مکمل کر لی ہیں۔
ترجمان ژانگ جنگ بو نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بطور پے لوڈ سپیشلسٹ لی نے خلا میں سائنسی تحقیق، تکنیکی تجربات اور سائنس سے متعلق آگاہی کے لیکچرز سمیت اپنی تمام ذمہ داریاں انتہائی سنجیدگی، محنت اور حقیقت پسندانہ انداز میں کامیابی سے انجام دیں۔
شین ژو-23 خلائی جہاز 24 مئی کو جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے روانہ ہوا تھا، جس کے ذریعے لی اور ان کے 2 ساتھی خلانورد ژو یانگ ژو (مشن کمانڈر) اور ژانگ ژی یوآن خلا میں پہنچے۔ یہ تینوں خلاباز 25 مئی کو تیان گونگ خلائی سٹیشن میں داخل ہوئے تھے اور تقریباً 6ماہ سے مدار میں موجود ہیں۔






















