وزارت ِ صحت نے ملک میں جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا

وزیراعظم آج جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے ٹو ڈی بار کوڈ نظام اور ‘محفوظ دوا’ ایپ کا افتتاح کریں گے۔ شہری گھر بیٹھے ادویات کی تصدیق کر سکیں گے۔

لارڈمیڈیا
وزارت ِ صحت  نے ملک میں جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزارت صحت نے پاکستان میں جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے ٹو ڈی بار کوڈ کے نفاذ کا عمل شروع کردیا ہے۔ وزیراعظم آج اس نئے نظام اور ‘محفوظ دوا’ ایپ کا افتتاح کریں گے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2D بار کوڈ کا نفاذ 9 اکتوبر سے ہوچکا ہے اور وزیراعظم پاکستان آج اس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس نظام سے شہری گھر بیٹھے ادویات کی تصدیق کرسکیں گے۔

یہ جدید نظام ہر دوا کی شناخت ایک اسکین سے ممکن بنائے گا اور ‘محفوظ دوا’ ایپ سے جعلی ادویات کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ شہری ٹو ڈی بار کوڈ اسکین کرکے دوا کی اصلیت کی تصدیق کرسکیں گے۔

ملک بھر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد لازم قرار دیا گیا ہے اور ہر دوا پر منفرد ٹو ڈی بار کوڈ درج کرنا لازمی ہوگا۔

‘محفوظ دوا’ ایپ دوا کی اصلیت، میعاد، قیمت اور استعمال سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ وزارت صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی درآمد اور فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں