پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے پنجاب زمین ایپ متعارف کرائی، جس سے شہری گھر بیٹھے زمینی خدمات حاصل کر سکیں گے۔
لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے ایک اہم ڈیجیٹل اقدام کے تحت پنجاب زمین ایپ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے زمینی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ چیئرمین پلرا طارق سبحانی نے کہا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے فرد، انتقال، ای رجسٹری اور گرداوری کے ریکارڈ کی نقول حاصل کی جا سکیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہری اپنی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ جائیدادوں کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں گے۔ ایپ میں آن لائن ادائیگی کی سہولت موجود ہے، جو بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
چیئرمین پلرا کے مطابق منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات بھی ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب زمین ایپ پر RCMS کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات تک بھی آسان رسائی ممکن ہوگی۔ طارق سبحانی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ شہریوں کو آسان اور شفاف زمینی خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔





















