وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دی، اسے پاکستان اور ملائیشیا کی دوستی کا عکاس قرار دیا۔

لارڈمیڈیا
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شمولیت پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے میں فیلڈ مارشل کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور افسران کی جرات، لگن اور قربانیوں کا اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں میں برکت عطا فرمائے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں