محفوظ دوا ایپ کی افتتاحی تقریب 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ یہ ایپ جعلی ادویات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی۔
کراچی (لارڈ میڈیا) ملک میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے اہم اقدام کے طور پر وزیراعظم 24 نومبر کو "محفوظ دوا” ایپ کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین دوا کے پیکٹ پر موجود 2 بار کوڈ اسکین کرکے اس کی اصلیت کی تصدیق کرسکیں گے اور دوا کی میعاد، استعمال اور قیمت سے متعلق مستند معلومات حاصل کرسکیں گے۔
نئے ضوابط کے تحت 9 اکتوبر سے ہر دوا کے پیکٹ پر منفرد 2 ڈیٹا بار کوڈ اور سیریل نمبر درج کرنا ضروری ہے، جبکہ بار کوڈ کے بغیر ادویات کی درآمد اور فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔ 9 اکتوبر سے قبل تیار ہونے والی ادویات اور اس تاریخ سے پہلے درآمد کی گئی ادویات کو اس شرط سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) اس میڈیسن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی ذمہ دار ہوگی۔ حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ادویات کی سپلائی چین کی نگرانی، جعلی ادویات کی روک تھام اور صارفین کو مستند ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔





















