لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا شدید راج ہے۔ لاہور کی فضائی آلودگی عالمی سطح پر بلند ترین ہے، اور دیگر شہروں میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 600 سے تجاوز کر گیا جبکہ کاہنہ میں 261 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ ہوا ہے۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی آلودہ ہے۔ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 389 اور ملتان میں 378 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔
دوسری جانب حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم تھری اور ایم فور کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















