پنجاب میں 2021-2025 کے دوران ایک لاکھ سے زائد خواتین لاپتا

پنجاب میں 2021-2025 کے دوران ایک لاکھ سے زائد خواتین لاپتا ہوئیں۔ عدالت نے لاہور پولیس کی ٹیم کو تبدیل کرنے اور خواتین افسران کی تعیناتی کی تجویز دی۔

لارڈمیڈیا
Over 100,000 women missing in Punjab since 2021

لاہور (لارڈ میڈیا) پنجاب میں 2021 سے 2025 تک ایک لاکھ سے زائد لاپتا خواتین کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ اس سال 21,956 خواتین کے لاپتا ہونے کے کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2026 کے 1,781 کیس حل ہونا باقی ہیں۔ لاپتا ہونے کے زیادہ تر کیس لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کی رپورٹ پر عدالت نے سوال کیا کہ 1,087 خواتین کو کیوں بازیاب نہیں کرایا گیا؟ عدالت نے کہا کہ لاہور پولیس کی ٹیم کام کرنے کے قابل نہیں اور اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے خواتین کی بازیابی کے کیس میں خواتین پولیس افسران کی تعیناتی کی تجویز دی۔

عدالت نے مخصوص تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں