مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ پر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ پر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود۔ نظربندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر۔

لارڈمیڈیا
مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ پر پولیس تعینات

لاہور (لارڈ میڈیا): جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام لاہور کے علاقے چوہنگ میں مولانا کی رہائش گاہ پر کیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربند کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست جے یو آئی کے کارکن ابرار حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کے گھر کی ناکہ بندی کر کے ان کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے، لہٰذا عدالت سے ان کی بازیابی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اے پی سی میں شرکت کرنی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں