مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور (لارڈ میڈیا) : مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔ اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں میں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ ریاض کے بعد جدہ جانے والی پروازوں کی روانگی میں بھی پانچ سے سات گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی جبکہ متعدد ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔
لاہور سے کراچی جانے والی پروازیں بھی جہازوں اور موسم کی خرابی کے باعث تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















