چین 6 جی پیٹنٹ درخواستوں میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل

چین 6 جی پیٹنٹ درخواستوں میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہے اور اس نے 300 سے زائد کلیدی 6 جی ٹیکنالوجی اثاثے تیار کر لیے ہیں۔

شنہوا

شنگھائی (شِنہوا) چین 6 جی پیٹنٹ درخواستوں کے حوالے سے دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہے اور اس نے 300 سے زائد کلیدی 6 جی ٹیکنالوجی اثاثے تیار کر لیے ہیں۔ یہ بات منگل کے روز شنگھائی میں منعقدہ 2026 کی عالمی 6 جی ترقیاتی کانفرنس کے دوران بتائی گئی۔

چائنہ کمیونیکیشنز سٹینڈرڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وین کو نے کہا کہ ہمارے 5 جی نیٹ ورکس برسوں سے کام کر رہے ہیں جن سے 6 جی کے ارتقا کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوئی اور اس بنیاد نے عالمی صنعت کے مابین تعاون سے بھی استفادہ کیا ہے۔ اگست کے اختتام تک چین نے تقریباً 51 لاکھ 90 ہزار 5 جی بیس سٹیشنز تعمیر کیے تھے۔

وین نے کہا کہ 3 جی سے 5 جی تک عالمی سطح پر یکساں معیارات کی بدولت بڑے پیمانے پر پیداوار کے معاشی فوائد حاصل ہوئے جس سے مواصلاتی آلات کی لاگت میں نمایاں کمی آئی اور اربوں افراد ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہوئے، لہذا 6 جی کو بھی باہمی تعاون پر مبنی ترقی کے راستے پر گامزن رہنا چاہیے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر ژونگ ژی ہونگ نے کہا کہ 6 جی ٹیکنالوجی اب تکنیکی کامیابیوں کو گہرا کرنے اور جامع معیارات کی تیاری کو آگے بڑھانے کے ایک اہم مرحلے پر ہے جس کی وجہ سے عالمی صنعت، تعلیمی حلقوں اور تحقیق کرنےوالے فریقین کے لیے اتفاق رائے اور قریبی تعاون مزید ضروری ہو گیا ہے۔

کانفرنس میں آئی ایم ٹی 2030 (6 جی) پروموشن گروپ نے بڑی بین الاقوامی تنظیموں، صنعتی اتحادوں اور سرکردہ چینی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر عالمی 6 جی ترقیاتی فلسفے کا اعلامیہ جاری کیا۔ اس اعلامیے میں پانچ تصورات پیش کیے گئے ہیں جن میں داخلی ذہانت کو مرکز بنا کر مختلف شعبوں پر محیط مربوط جدت طرازی، پورے سلسلے میں ماحول دوست اور پائیدار ترقی، ہمہ گیر سلامتی پر مبنی ایک محفوظ اور قابل اعتماد نظام شامل ہیں۔

وزارت اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے کانفرنس کے دوران 6 جی اختراعی ترقی کے لیے ایک تجرباتی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا۔ اس میں آٹھ صوبائی سطح کے خطے یعنی چین کے شمال میں بیجنگ، ہیبے، چین کے مشرق میں شنگھائی، جیانگسو، ژے جیانگ اور انہوئی، چین کے وسطی صوبہ ہوبے اور چین کے جنوب میں گوانگ ڈونگ شامل ہے جو مشترکہ طور پر 6 جی جدت طرازی کے لیے ایک مربوط قومی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے لیے شریک ہو رہے ہیں۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں