چینی صدر کی اپیک تجاویزعلاقائی استحکام ، مشترکہ ترقی کی راہ متعین کرتی ہیں، کمبوڈین ماہر

چینی صدر شی جن پھنگ کی اپیک تجاویز علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے اہم ہیں، کمبوڈین ماہر کا بیان۔

شنہوا

نوم پنہ(شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے 2026 کےاپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں ایک کھلی، متحرک، مضبوط اور پرامن ایشیا بحرالکاہل برادری کی تعمیر کے لیے چین کے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں منعقدہ اپیک کے 33ویں اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ نئی صورتحال سے ہم آہنگ ہوں، تعاون میں نئی پیش رفت کریں اور ایشیا بحرالکاہل تعاون کے لیے نئے امکانات پیدا کریں۔ انہوں نے یکجہتی اور باہمی تعاون، کھلے پن اور انضمام، اختراع اور ترقی کے جذبے کے ساتھ ساتھ جامع ترقی کی خصوصیات کی حامل ایشیا بحرالکاہل برادری کی تعمیر کے لیے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

کمبوڈیا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس کے مرکز برائے چائنہ-آسیان علوم کے نائب ڈائریکٹر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے کہاہے کہ عالمی تجارت کو درپیش مشکلات اور بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں یہ تجاویز علاقائی تعاون کے لیے ایک تعمیری لائحہ عمل فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب یکطرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور عالمی معیشت کی سست روی کا مقابلہ عملی اور مستقبل پر مبنی حل کے ذریعے کرنے کی ضرورت ہے۔

مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ عملی طور پر ان تجاویز کے تحت چائنہ-آسیان آزاد تجارتی علاقے کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل و ماحول دوست تجارت کے مشترکہ معیارات متعارف کرانے سے علاقائی انضمام کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ ان اقدامات سے کاروباری اخراجات میں کمی آئے گی اور سرحد پار ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ ملے گا۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں