جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز کے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کر کے تاریخی کارنامہ انجام دیا، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بھارتی بولر ہیں۔
نئی دہلی (لارڈ میڈیا) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بمراہ نے میچ کی دونوں اننگز کے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بھارتی بولر بن گئے۔ پہلے اوور کی تیسری گیند پر بمراہ نے ٹام لیتھم کو بولڈ کیا اور دوسری اننگز میں دوسری گیند پر انہیں رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
اس سے قبل سری سنت نے 2006 میں ویسٹ انڈیز اور ظہیر خان نے 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
دوسری جانب، ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کے ان کپتانوں میں شامل ہوگئے جو کسی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل ہیری کیو اور اسٹیفن فلیمنگ بھی یہ ناپسندیدہ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















