ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں عبدالصمد نے ریفری کی ٹاس کی غلطی پکڑ لی

ایشیا کپ میں عبدالصمد نے ریفری کی غلطی درست کر کے ٹاس جیتا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

لارڈمیڈیا
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں عبدالصمد نے ریفری کی ٹاس کی غلطی پکڑ لی

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی کپتان عبدالصمد نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان ‘اے’ اور بھارت ‘اے’ کے درمیان میچ کے ٹاس کے دوران ریفری کی غلطی پکڑ لی۔ ٹاس کے دوران عبدالصمد نے ‘ہیڈز’ کی کال دی اور سکہ ہیڈز پر گرا، تاہم ریفری نے غلطی سے بھارت کو ٹاس جیتنے کا اعلان کر دیا۔

عبدالصمد نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے سکے کا معائنہ کیا اور مائیک پر بتایا کہ سکہ ہیڈز پر ہے۔ ان کی نشاندہی کے بعد ریفری کو فیصلہ واپس لینا پڑا اور ٹاس پاکستان کے نام رہا۔ عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں عبدالصمد کی فوری اور درست مداخلت کو سراہا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں