آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی کوشش بے نقاب

آسٹریلیا کے 2018 دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی مبینہ کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، گیند کی حالت تبدیل کرنے کے لیے منٹس استعمال کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

لارڈمیڈیا
آسٹریلیا کا دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا منصوبہ بے نقاب

دبئی (لارڈ میڈیا): آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے خلاف 2018 کے دبئی ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی مبینہ کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کی حالت تبدیل کرنے کے لیے منٹس استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئے کھلاڑی نے اس منصوبے پر اعتراض کیا اور کہا کہ کیا ہم دوبارہ وہی حرکت کرنے جا رہے ہیں؟ دبئی ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کو مبینہ طور پر منٹس لینے کے لیے بھیجا گیا، لیکن کپتان ٹم پین نے مداخلت کرتے ہوئے اسے واپس بھیج دیا۔

سابق کوچ جسٹن لینگر نے کھلاڑیوں کے اس اقدام پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور واضح پیغام دیا کہ ان کی کپتانی میں ایسا نہیں ہوگا۔ کیپ ٹاؤن اسکینڈل کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے میدان میں ٹافیاں لے جانے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں