جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دی ہے۔
کراچی (لارڈ میڈیا) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا کیس میں جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید خان پیش ہوئے اور مزید وقت کی درخواست کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے درخواست کی کہ چالان کی تیاری کے لئے انہیں 14 روز مزید درکار ہیں۔ جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس 7 نومبر کو ہوا تھا جس کے منٹس عدالت میں جمع کروا دیے گئے ہیں۔
عدالت نے جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دیتے ہوئے منٹس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگلا اجلاس آج منعقد ہوگا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















