دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر اور بچوں کا جنسی استحصال ناقابل قبول، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر، تشدد پر اکسانا اور بچوں کا جنسی استحصال حکومت کی ریڈ لائنز ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

لارڈمیڈیا
دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر اور بچوں کا جنسی استحصال ناقابل قبول، محسن نقوی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر، تشدد پر اکسانا اور بچوں کا جنسی استحصال حکومت کی چار ریڈ لائنز ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام آباد میں ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا نہایت خطرناک ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھرتیوں، فنڈز جمع کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں لہٰذا ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، غلط معلومات اور ڈیپ فیکس جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پلیٹ فارمز کو پاکستان کے مقامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ڈیجیٹل دور میں غلط خبریں لمحوں میں پھیل جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں معلومات کی درستگی کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں