ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہینز کی ٹیم ناقابلِ شکست ہے جبکہ نیپال کے لیے سیمی فائنل میں رسائی کا چیلنج موجود ہے۔
دوحہ (لارڈ میڈیا): ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم اب تک شاندار فارم میں ہے اور ابتدائی دونوں میچز جیت کر ناقابلِ شکست ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے گزشتہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی تھی جس میں حسن نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
دوسری جانب نیپال کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں تاہم خراب نیٹ رن ریٹ اس کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔ نیپال کو پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں 306 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کم بیک کیا تھا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















