چین 25 نومبر کو شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز روانہ کرے گا

چین کا شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز 25 نومبر کو روانہ کیا جائے گا، جو چین کے خلائی سٹیشن کے عملی استعمال کے مرحلے کا حصہ ہے۔

شنہوا

جیو چھوان (شِنہوا) چین کا شین ژو-24 انسان بردار خلائی جہاز بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ (بیجنگ کے مقامی وقت) پر چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے روانہ کیا جائے گا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لانچ کے لئے استعمال ہونے والے لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ میں جلد ہی ایندھن بھرا جائے گا۔

شین ژو-24 چین کے خلائی سٹیشن کے عملی استعمال اور ترقی کے مرحلے کے دوران 8واں انسان بردار مشن ہوگا جبکہ یہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا 41 واں خلائی مشن بھی ہوگا۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں