بیرسٹر گوہر کا انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر علی خان نے انتخابی اصلاحات میں برابری کی نمائندگی کا مطالبہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا۔

لارڈمیڈیا
انتخابی اصلاحات میں برابری کی نمائندگی دی جائے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے میں برابری کی نمائندگی دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق علاج معالجہ اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر زور دیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقات کا حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی اور وکلا جیل ملاقات کے لیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ پارٹی کا نہیں ہے اور سلمان اکرم راجہ عدالت کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں ہونی چاہئیں اور بانی کی فیملی، بہنوں اور وکلاء سے بھی ملاقاتوں کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر گوہر نے القادر کیس میں 25 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا اعلان کیا اور انصاف کی فراہمی پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں