جی ٹی اے 6 نے ایک روز میں 3.79 ارب ڈالر کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا، پیشگی بکنگ میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین۔ فلم اینڈگیم کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ گیا۔
نیویارک (لارڈ میڈیا): ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی راک اسٹار گیمز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی نئی ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) نے ایک ہی روز میں 3.79 ارب ڈالر کی ریکارڈ فروخت کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس گیم کی پیشگی بکنگ کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
راک اسٹار گیمز نے جی ٹی اے 6 کی ریلیز کو تاریخ کی سب سے بڑی تفریحی ریلیز قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جی ٹی اے 6 کی فروخت نے فلم ایونجرز: اینڈگیم کی عالمی کمائی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا ایراز ٹور تقریباً 2 ارب ڈالر آمدنی کے ساتھ تفریحی دنیا کے نمایاں کامیاب منصوبوں میں شامل ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















