سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے امریکا کو 1-5 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں امریکا کو 1-5 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی کے بعد فائنل تک رسائی کی امیدیں بڑھ گئیں۔

لارڈمیڈیا
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے امریکا کو 1-5 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی

ایپوہ (لارڈ میڈیا) پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں امریکا کو 1-5 سے شکست دے دی، مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے میچ میں کینیڈا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔

امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان کے سفیان خان، محمد احمد، ابوبکر، رانا وحید اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں 2 گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں ایک اور آخری کوارٹر میں پھر سے 2 گول اسکور کیے۔

پاکستان کو لیگ مرحلے میں مزید 3 میچز کھیلنے ہیں، جن میں 23 نومبر کو آسٹریلیا، 24 نومبر کو جنوبی کوریا اور 26 نومبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میچز شامل ہیں۔ سلطان اذلان شاہ کپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کے آخری روز 28 نومبر کو فائنل اور پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ مرحلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کی اچھی کارکردگی کی بدولت فائنل تک رسائی کی امید ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں