چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے تھائی لینڈ کے ساتھ جامع تعاون کو گہرا کرنے پر زور دیا۔
چینی وزیراعظم چین اور تھائی لینڈ کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کی تعمیر آگے بڑھانے کے خواہاں
بینکاک (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ کے رہنماؤں کے ساتھ چین اور تھائی لینڈ کے درمیان جامع تزویراتی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی چین-تھائی لینڈ معاشرے کی تعمیر میں مزید ٹھوس پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں۔
لی چھیانگ نے تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن ویراکول کی دعوت پر سرکاری دورے کے سلسلے میں بینکاک پہنچنے کے بعد کہا کہ چین اور تھائی لینڈ جغرافیائی لحاظ سے قریب اور ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور تھائی لینڈ نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ اور چین-تھائی لینڈ دوستی کے 50 شاندار سال مکمل ہونے پر مشترکہ طور پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔
چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن فرا وجیرکلاؤ چاؤیوہوا نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے ان سے ملاقات کی۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل کر دیا۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن ویراکول نے سوورنابھومی ایئرپورٹ پر چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔






















