میران شاہ کے اسپتال میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش

میرانشاہ میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا، ڈاکٹر نائلہ نور وزیر کی سربراہی میں کامیاب آپریشن ہوا۔

لارڈمیڈیا
میران شاہ کے اسپتال میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش

میران شاہ (لارڈ میڈیا): ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر نائلہ نور وزیر اور ان کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے ذریعے یہ ممکن بنایا۔

آپریشن کے بعد ماں اور چاروں نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش ہے اور سب تندرست ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ماں اور بچے اس وقت طبی نگرانی میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں