عمران خان کو آئندہ دنوں میں نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ قانونی و عدالتی ملاقات کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کا بھی طبی جائزہ ممکن ہے۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ چند دنوں میں مزید علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ پیشرفت پی ٹی آئی کی قانونی قیادت اور ایک اہم عدالتی شخصیت کی ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 نومبر کو ہونے والی اس ملاقات میں عمران خان کی صحت اور طبی سہولیات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد عدالت نے عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے احکامات جاری کیے تھے، جبکہ گزشتہ روز انہیں طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نجی ہسپتال منتقلی کے سلسلے میں انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم کتنے دن کے لیے داخل کیا جائے گا، اس کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد ہوگا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی طبی معائنہ ممکنہ طور پر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیران سے متعلق معاملات میں نرمی کے اشارے مل رہے ہیں اور عمران خان کی بہنوں کی رہائی کا امکان بھی موجود ہے۔




















