موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 31 میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے ماحولیاتی فنڈز کے وعدے پورے کرنے کی اپیل کی۔

لارڈمیڈیا
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف

استنبول (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوپ 31 کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ترک صدر اور عوام کا کانفرنس کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ قدرتی آفات انسانی جانوں اور مالی نقصانات کا بڑا سبب بنتی ہیں، اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات دنیا بھر میں ظاہر ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ اس بحران میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا تھا، جس سے تین کروڑ تیس لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور مشکل وقت میں پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں بیس میگاواٹ روف ٹاپ سولر صلاحیت کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے۔

خطاب کے آخر میں وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ماحولیاتی فنڈز اور معاونت کے وعدے پورے کیے جائیں تاکہ متاثرہ خطے اس چیلنج کا مؤثر انداز میں سامنا کر سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں