راولپنڈی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

ثاقب خان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔

لارڈمیڈیا
ثاقب خان نے پنڈی ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کیں

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7 وکٹیں لے کر پاکستان کے چوتھے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ثاقب خان اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 5 وکٹ ہال لینے والے پاکستان کے 16ویں بولر بھی بن گئے۔

اس سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں