ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے بارودی گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام۔
ڈیرہ اسماعیل خان (لارڈ میڈیا): دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے بند کرائی پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی پک اپ گاڑی ٹکرائی اور فائرنگ کی۔
دھماکے سے تھانے کا گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگرد تھانے کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















