الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا۔
کراچی (لارڈ میڈیا): ایم کیو ایم پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پارٹی سربراہ کا عہدہ خالی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے اکتوبر تک کی مہلت دی تھی، جس کے بعد مہلت ختم ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست میں تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان بھی بغیر سربراہان کے درج ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں




















