ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ کا باضابطہ آغاز ہو گیا، لارڈ میڈیا سمیت 310 ادارے شامل

ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ کا باضابطہ آغاز ہو گیا، جس میں 310 ادارے شامل ہیں۔

شنہوا, لارڈ میڈیا
ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ کا باضابطہ آغاز ہو گیا، لارڈ میڈیا سمیت  310 ادارے شامل

چین کے خبر رساں ادارے شنہوا کی تجویز پر قائم ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ (اے پی ایم پی) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں ایشیا پیسیفک خطے کے 41 ممالک اور علاقوں کے 310 میڈیا اور دیگر ادارے اس شراکت داری کا حصہ بن گئے ہیں۔ لارڈ میڈیا نیٹ ورک بھی اسکا باقاعدہ ممبر بن چکا ہے۔

شنہوا کے مطابق ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ کے قیام کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان 5 ستمبر کو منعقدہ ایشیا پیسیفک میڈیا فورم کی افتتاحی تقریب میں کیا گیا تھا، جس میں 40 سے زائد ممالک اور علاقوں کے 400 سے زیادہ نمائندوں سمیت اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔

کمیٹی نے میڈیا اور تھنک ٹینکس کے درمیان مشترکہ ابلاغی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اقدام بھی متعارف کرایا اور خطے کے میڈیا اداروں اور تحقیقی مراکز کو اس شراکت داری میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

اے پی ایم پی کا مقصد ایشیا پیسیفک خطے کے میڈیا اداروں کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس کے تحت اعلیٰ سطحی مکالمے، مشترکہ ابلاغ، تکنیکی جدت اور عملی تعاون کے چار بنیادی پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں۔

شراکت داری کے تحت باقاعدگی سے اعلیٰ سطحی میڈیا مکالموں کا انعقاد، مختلف ممالک کے میڈیا اداروں کے مشترکہ انٹرویوز، معیاری ملٹی میڈیا مواد کی تیاری، ایشیا پیسیفک کے صحافیوں کے لیے چین میں رپورٹنگ کے دوروں اور میڈیا پروفیشنلز کی تربیت کے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

شنہوا کے مطابق ایشیا پیسیفک میڈیا پارٹنرشپ اور ایشیا پیسیفک میڈیا فورم کا ’’شینزن اتفاقِ رائے‘‘ چین کی میزبانی میں 2026 کے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (ایپیک) اجلاسوں کے نتائج اور اقدامات کی سرکاری فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایشیا پیسیفک میڈیا فورم کو بھی 2026 میں ایپیک کی میزبانی کے دوران چین کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اجلاسوں اور تقریبات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں