سندھ میں 10 ماہ کے دوران 1473 افراد قتل

سندھ میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 1473 افراد قتل ہوئے، جن میں سے 80 ڈکیتی مزاحمت کے دوران مارے گئے۔ کراچی میں سب سے زیادہ 397 واقعات رپورٹ ہوئے۔

لارڈمیڈیا
سندھ میں 10 ماہ کے دوران 1473 افراد قتل

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ میں رواں سال جنوری سے اکتوبر تک مختلف واقعات میں 1473 افراد قتل ہوئے، جن میں سے 80 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ 397 قتل کراچی رینج میں ہوئے، جو مجموعی تعداد کا تقریباً 27 فیصد ہیں جبکہ لاڑکانہ رینج 360 قتل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

خیرپور 104 قتل کے ساتھ ضلعی سطح پر سرفہرست رہا، جبکہ شکارپور 97 قتل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سب سے کم 12 قتل ٹنڈو محمد خان میں رپورٹ ہوئے۔ کراچی شہر میں ضلع ملیر میں سب سے زیادہ 78 قتل ہوئے، جس کے بعد ایسٹ میں 73، ویسٹ میں 70، کیماڑی میں 59، سینٹرل میں 49 اور کورنگی میں 34 افراد قتل ہوئے۔

لاڑکانہ رینج میں مجموعی طور پر 360 افراد قتل ہوئے۔ شکارپور میں 97، کشمور میں 76، لاڑکانہ میں 72، قمبر شہداد کوٹ میں 64 اور جیکب آباد میں 51 افراد قتل کیے گئے۔

حیدرآباد رینج میں 268 افراد قتل ہوئے، جن میں دادو میں 75، حیدرآباد میں 46، جامشورو میں 37 اور ٹنڈو محمد خان میں 12 افراد شامل ہیں۔ سکھر رینج میں 226، شہید بے نظیر آباد میں 158 اور میرپورخاص رینج میں 64 افراد قتل ہوئے۔

ڈکیتی مزاحمت پر 80 افراد قتل کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ 51 کراچی رینج میں ہوئے۔ لاڑکانہ رینج میں 10، سکھر اور شہید بے نظیر آباد رینج میں 9، 9 جبکہ حیدرآباد رینج میں ایک شہری جان سے گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں