چین کے خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلا پاکستانی خلاباز کون ہے؟

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی شین ژو 24 خلائی مشن میں شامل ہو کر چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن جائیں گے۔

شنہوا

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سے ملئے۔ انہیں شین ژو 24 خلائی مشن میں شمولیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن جائیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): محمد ذیشان علی، پاکستانی خلاباز

’’میں بچاؤ اور بقا کی تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار سے متعلق مختلف تربیتی مراحل سے گزر رہا ہوں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسے بہترین ساتھی ملے ہیں جو نہ صرف ایک دوسرے کی رائے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں بلکہ اس کا احترام بھی کرتے ہیں۔ اس طرح ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور دوستی کے جذبے سے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ہماری یہ دوستی دراصل پاکستان اور چین کی دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ سال2026 میں ہم پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ہم ایک طویل عرصے سے خلائی شعبے میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم مشترکہ طور پر ایک خلائی پرواز میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشن کے تحت ہمیں بہت سے اہم اہداف سونپے گئے ہیں۔ ہم انسانیت کی بہتری کے لئے خلا میں مل کر متعدد تجربات بھی کر رہے ہیں۔‘‘

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں