چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات کے 17 ویں دور کا بیجنگ میں انعقاد

چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات کا 17 واں دور بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں عالمی معیشت کی صورتحال اور کثیرجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنہوا

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات کا 17 واں دور بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں دونوں فریقوں نے عالمی معیشت کی صورتحال، معاشی پالیسیوں اور گروپ 20 کے تحت چین اور یورپی یونین کے درمیان کثیرجہتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات کی مشترکہ صدارت کرنے والے چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من نے کہا کہ موجودہ حالات میں چین اور یورپی یونین کو حقیقی کثیرجہتی نظام کی مشترکہ حمایت اور اس پر عمل کرنا چاہیے اور ایک کھلی عالمی معیشت کے قیام کے لئے کام کرنا چاہیے تاکہ عالمی معیشت میں استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں کمی لائی جا سکے۔

لیاؤمن نے کہا کہ چین اور یورپی یونین سمیت بڑی معیشتوں کو معاشی ڈھانچے میں اصلاحات کے لئے ضروری اقدامات کرنے، معاشی پالیسیوں میں ہم آہنگی بڑھانے، عالمی صنعتی اور ترسیلی سلسلے کو مستحکم اور رواں رکھنے اور عالمی اقتصادی و مالیاتی استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور تعاون کے دائرے کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ آزاد منڈی کی معیشت کے اصولوں اور منصفانہ مسابقت کا احترام کرے اور چینی کمپنیوں کو کاروبار کے لئے منصفانہ، شفاف اور بلاامتیاز ماحول فراہم کرے۔

یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی مذاکرات دونوں فریقوں کے لئے معاشی پالیسیوں میں ہم آہنگی بڑھانے اور اقتصادی و مالیاتی تعاون مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہیں۔ یورپی یونین چین کے ساتھ معاشی پالیسیوں پر تبادلہ خیال اور عملی تعاون کو اہمیت دیتی ہے۔

یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ وہ باہمی احترام اور ایک دوسرے کی منڈیوں تک رسائی کے اصول پر چین کے ساتھ تعمیری مذاکرات کو مضبوط بنانے، برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کرنے، اختلافات اور تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور چین، یورپی یونین اقتصادی تعلقات میں توازن بتدریج اور منظم انداز میں بحال کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں