امریکہ نے ایران سے منسلک متوازی بینکاری نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے ایران کے 2 درجن سے زائد کرنسی ایکسچینج ہاؤسز اور فرضی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

شنہوا

نیو یارک (شِنہوا) امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) نے ایران کے 2 درجن سے زائد کرنسی ایکسچینج ہاؤسز، فرضی کمپنیوں اور اہم عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ایران کے عالمی متوازی بینکاری نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا حصہ ہے جس کا ہدف ایران کی باقی ماندہ بیرونی تجارت کے بڑے حصے کو سہارا دینے والا مالیاتی ڈھانچہ ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ان کرنسی ایکسچینج ہاؤسز، فرضی کمپنیوں اور سہولت کاروں کی سرگرمیوں کو متاثر کیا جائے گا جو جامع پابندیوں کے باوجود ایران کو غیر ملکی کرنسی تک رسائی فراہم کرنے کے لئے عالمی مالیاتی نظام کے ذریعے اربوں ڈالر کی منتقلی میں ملوث ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی اور غیر ملکی افراد اور اداروں کو دیوانی یا فوجداری سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ او ایف اے سی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ذمہ داری کے سخت اصول کے تحت دیوانی جرمانے بھی عائد کر سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے باعث ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے اداروں کو پابندیوں کے حوالے سے نمایاں خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ کسی بھی ایسے ادارے کو امریکی مالیاتی نظام سے خارج کیا جا سکتا ہے جو ایران کی جانب سے منی لانڈرنگ یا پابندیوں سے بچنے کی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں