جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے پنجاب نے جنوبی پنجاب میں خشک سالی کے خدشے کے باعث الرٹ جاری کیا اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

لارڈمیڈیا
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

لاہور (لارڈ میڈیا): صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ مہینوں میں معمول سے کم بارشوں کی توقع کے باعث تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کمشنر بہاولپور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت 9 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ مراسلہ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، کوٹ ادو اور بھکر شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2026 سے فروری 2027 تک جنوبی پنجاب میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث خشک موسم برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر افضال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر خشک سالی کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں عملے کی 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں