چین کا توانائی کے شعبے کی ذہین تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے اے آئی سے استفادہ

چین اپنی بجلی کی صنعت میں مصنوعی ذہانت کو تیزی سے شامل کر رہا ہے تاکہ شعبے کی ذہین تبدیلی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

شنہوا
چین کا توانائی کے شعبے کی ذہین تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے اے آئی سے استفادہ

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنی بجلی کی صنعت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو تیزی سے شامل کر رہا ہے تاکہ شعبے کی ذہین تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے اس کے پورے عملی طریقہ کار کو نئے سرے سے تشکیل دیا جا سکے۔

صنعتی ماہرین کے مطابق بجلی کی پیداوار، ترسیل، تقسیم اور فروخت کے تمام مراحل میں کی جانے والی ان اصلاحات کا مقصد بجلی کی پیداوار کو زیادہ قابلِ کنٹرول بنانا، زیادہ ذہین گرڈز تشکیل دینا اور طلب و رسد کے درمیان زیادہ درست توازن کو یقینی بنانا ہے۔

جولائی میں یالونگ ریور ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سیچھوان میں اپنے 10 گیگاواٹ کے پن بجلی، ہوا اور شمسی توانائی کے مشترکہ منصوبے کے لیے چین کا پہلا اے آئی سے چلنے والا ذہین آپریٹنگ ماڈل متعارف کرایا۔ یہ چین کے اہم ترین مشترکہ صاف توانائی منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کی مجموعی نصب شدہ صاف توانائی کی پیداواری صلاحیت 2035 تک 78 گیگاواٹ تک پہنچنے کا ہدف ہے۔

یہ پلیٹ فارم توانائی کے تمام مشترکہ ذرائع کے لیے پیش گوئی، بجلی کی تقسیم، آپریشن کی نگرانی اور مارکیٹ میں خرید و فروخت کے امور انجام دیتا ہے۔ اس پیش رفت کو بڑے پیمانے پر صاف توانائی کے مراکز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

بجلی کو بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرنا مشکل ہے، اس لیے طلب اور رسد کے درمیان ہر وقت توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ مصنوعی ذہانت اس دیرینہ آپریشنل مسئلے سے نمٹنے میں مدد دے رہی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار پر بہتر کنٹرول، گرڈ کے ذریعے بجلی کی زیادہ مؤثر تقسیم اور کھپت کے مطابق بجلی کی فراہمی میں زیادہ درستگی ممکن ہو رہی ہے۔

بجلی کی پیداوار کے شعبے میں، اے آئی ماڈلز ہوا، سورج کی روشنی اور آبی وسائل کی درست پیش گوئیاں فراہم کرتے ہیں، جس سے تغیر پذیر ماحول دوست توانائی کے استعمال کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

کمپنی کے سینٹرل کنٹرول سینٹر میں ہائیڈرولوجیکل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر دوان تونگ نے کہا کہ ’’اس سے پہلے پانی کی آمد کے تجزیے اور آپریشن کی منصوبہ بندی کے لیے موسمیاتی معلومات جمع کرنا، ڈیٹا کی پروسیسنگ، پیش گوئی میں نظرثانی اور منصوبے کی توثیق جیسے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔‘‘

دوان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا یہ جدید ماڈل اس پورے عمل میں لگنے والا ایک سے دو گھنٹے کا وقت کم کرکے تقریباً 10 منٹ کر دیتا ہے، جبکہ پانی کی آمد کی پیش گوئی کی درستگی میں بھی تقریباً 5 فیصد اضافہ کرتا ہے۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں