آزاد کشمیر میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی، کارروائی جاری

آزاد کشمیر کے سدھنوتی ضلع میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

لارڈمیڈیا
آزاد کشمیر میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی، کارروائی جاری

سدھنوتی (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری کے علاقے جھنڈا بگلہ بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

ڈی آئی جی پولیس پونچھ ریجن راولاکوٹ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 21 نومبر کو جھنڈا بگلہ بازار میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مبینہ فسادی جتھے کے کارکن احتجاجی کال کے حق میں اعلانات کر رہے تھے اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔

پریس ریلیز کے مطابق، فسادی جتھے کے کارکن زبردستی دکانیں بند کروانے اور مقامی افراد کو احتجاج میں شرکت پر اکسانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ڈی آئی جی پونچھ سیکٹر کے مطابق، اطلاع ملنے پر پولیس نفری موقع پر پہنچی تو مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ذاکر اور کانسٹیبل محمد ارباب زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی آئی جی پونچھ ریجن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے، ہوائی فائرنگ اور زبردستی کاروبار بند کروانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں