بینن میں فیشن شو کے ذریعے چین اور افریقہ کی دوستی کا اظہار

بینن میں فیشن شو کے ذریعے چین اور افریقہ کی دوستی اور ثقافتی روابط کا جشن منایا گیا۔

شنہوا

کوٹونو (شِنہوا) چین اور مغربی افریقہ کے فیشن ڈیزائنرز بینن کے اقتصادی دارالحکومت کوٹونو میں روایتی ملبوسات اور جدید ڈیزائنز کے ذریعے دوستی اور ثقافتی روابط کا جشن منانے کے لئے جمع ہوئے۔

فیشن شو میں بینن، ٹوگو، گھانا اور آئیوری کوسٹ سمیت مغربی افریقہ کے متعدد ممالک کے ڈیزائنرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر چین کے مختلف روایتی ملبوسات کے ساتھ افریقی ثقافت کی منفرد عکاسی کرنے والے ملبوسات کے مجموعے بھی پیش کئے گئے۔

روایتی چینی لباس میں ملبوس ابومے کالاوی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے چینی فیشن برانڈز کے ملبوسات کی نمائش کے لئے ریمپ پر واک کی۔

تقریب میں شریک انتونیٹ تماسیزودو نے کہا کہ میرے خیال میں ’’فیشن کے ذریعے ثقافتوں میں ہم آہنگی‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس فیشن شو نے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دی ہے کہ چینی عوام اپنے رسم و رواج اور روایات کے مطابق کس طرح لباس پہنتے ہیں اور افریقی عوام کا لباس کس نوعیت کا ہوتا ہے۔

تقریب کے منتظم اور کوٹونو میں چینی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر کوانگ لین نے کہا کہ یہ فیشن شو چین اور افریقہ کے عوام کے درمیان تبادلوں کے سال کے موقع پر منعقد کی جانے والی ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ تھا۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں