ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حوثی حملہ

ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ ہوا ہے۔ حوثیوں کے خلاف فوجی اتحاد نے اس بزدلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔

لارڈمیڈیا
ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حوثی حملہ

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کو ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس عمارت میں سعودی عرب کے مالیاتی مرکز کا دفتر بھی موجود ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق منگل کو ایک نامعلوم سمت سے آنے والا گولہ ریاض کے کاروباری اور مالیاتی مرکز میں واقع بلند عمارت سے ٹکرایا۔ یہ عمارت سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کا مرکزی دفتر بھی ہے۔

سعودی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑنے والے فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

تاحال سعودی حکام نے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کیں اور نہ ہی تازہ حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول کی ہے۔

یاد رہے کہ 19 نومبر کو بھی ریاض کے اسی مالیاتی مرکز میں واقع پی آئی ایف ٹاور پر حملہ ہوا تھا جس سے عمارت کی متعدد منزلوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں