مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانیوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔ سعودی حکومت کا منشیات کے خلاف عزم دہرایا۔
مکہ مکرمہ (لارڈ میڈیا) تین پاکستانی شہریوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان شہریوں نے سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم کیا تھا۔ سعودی سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ مجاز عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے تمام شواہد اور ملزمان کی قانونی ذمہ داری اور اہلیت ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کی توثیق کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا جس کے تحت 24 نومبر 2026ء کو مکہ مکرمہ ریجن میں سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















