پاکستان اور پرتگال کے مابین سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور پرتگال نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

لارڈمیڈیا
Pakistan, Portugal agree on visa exemption deal

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پالو رانجل کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 77 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، سفارتی روابط اور پارلیمانی تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ میں پرتگال میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

مذاکرات میں زراعت، قابل تجدید توانائی اور بحری رابطوں کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں بھی قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

پرتگال کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی پرتگال میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں