نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ 4 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی یہ سیریز ماہرہ خان اور دیگر معروف اداکاروں کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔
لندن (لارڈ میڈیا): پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سیریز 4 دسمبر 2026 کو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔
نیٹ فلکس یوکے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیریز کا آفیشل پوسٹر جاری ہوا ہے۔ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی اس سیریز میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر اور دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔
ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار ہونے والی اس سیریز کی ہدایتکاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔ یہ ناول پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہوا اور 2013 میں کتابی شکل میں سامنے آیا۔
پوسٹر جاری ہونے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، تاہم ناول کے بعض قارئین نے اس کی اسکرین پر پیشکش سے متعلق خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں





















