چینی مین لینڈ کے ثقافتی دوروں نے سفری میلے میں تائیوان کے سیاحوں کی توجہ حاصل کر لی

تائی نان انٹرنیشنل ٹریول فیئر میں چینی مین لینڈ کے ثقافتی دوروں نے تائیوان کے سیاحوں کی دلچسپی حاصل کی۔

شنہوا

تائی پے (شِنہوا) تائیوان میں منعقدہ تائی نان انٹرنیشنل ٹریول فیئر میں چینی مین لینڈ کے ثقافتی دوروں نے لوگوں کی دلچسپی حاصل کی، جہاں متعدد افراد اپنی آئندہ تعطیلات کے لئے ایک نئے اور منفرد تجربے کی تلاش میں تھے۔

جزیرے کے جنوبی شہر تائی نان میں جمعہ سے پیر تک جاری رہنے والے اس میلے میں مین لینڈ میں آبنائے تائیوان کے دونوں جانب سیاحتی تبادلے کی تنظیم کے کاؤسیونگ دفتر نے اپنے بوتھ پر مین لینڈ کے 5 صوبوں کے ثقافتی نوادرات اور پرفضا مقامات کی نمائش کی۔

بوتھ پر رکنے والے بہت سے لوگوں میں سے ہو نامی ایک سیاح خاتون نے کئی کتابچے اٹھائے اور صوبہ شان ڈونگ کے سفر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ مشرقی صوبہ قدیم فلسفی اور ماہر تعلیم کنفیوشس کے آبائی وطن کے طور پر مشہور ہے جن کا آبنائے تائیوان کے دونوں طرف گہرا اثر و رسوخ ہے۔

ہو نے کہا کہ وہ خاص طور پر کنفیوشس کی جائے پیدائش چھوفو اور پتنگوں کے دارالحکومت کے طور پر مشہور وے فانگ جانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ان کتابچوں کی بنیاد پر اپنے سفری پروگرام میں چند مزید مقامات شامل کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

تائیوان سے آنے والے بہت سے سیاحوں کے لئے مین لینڈ کے ثقافتی مقامات بچپن کی یادیں بھی تازہ کرتے ہیں اور پہلی بار سکول کی درسی کتاب میں پڑھنے والی کہانیاں ایسے مقامات میں بدل دیتے ہیں جہاں وہ خود چل پھر سکتے ہیں۔

جزیرے کے سیاحتی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق تائیوان کے رہائشیوں نے رواں سال جنوری سے اگست تک مین لینڈ کے 24 لاکھ 90 ہزار دورے کئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.63 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹوری آتھر
دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں