جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے پہلے ہی ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کما لیے

جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے قبل ہی ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کما لئے ہیں۔ سینسر ٹاور کے مطابق پیشگی آرڈرز سے ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔

لارڈمیڈیا
GTA 6 earns 1.54 bn USD before release

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا) جی ٹی اے 6 نے ریلیز سے قبل ہی ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کر لی ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق سینسر ٹاور کی مارکیٹ ریسرچ کے تخمینے کے مطابق جی ٹی اے 6 کے پیشگی آرڈرز سے ایک ارب 54 کروڑ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے اور ایک کروڑ 58 لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75 فیصد پیشگی آرڈرز پلے اسٹیشن کے لئے جبکہ 25 فیصد ایکس باکس کے لئے کیے گئے ہیں۔ جی ٹی اے کی کمپنی ٹیک ٹو نے حتمی اعدادوشمار جاری نہیں کیے، لیکن کہا ہے کہ گیم کی طلب ابتدائی توقعات سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جی ٹی اے 6 رواں سال کے اختتام تک 3 ارب ڈالر کی فروخت کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں