گریمی ایوارڈز 2027 کی نامزدگیوں میں برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست

گریمی 2027 کی نامزدگیوں میں برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سبقت لے گئیں جبکہ بیونسے نے 100ویں نامزدگی حاصل کی۔

لارڈمیڈیا
گریمی ایوارڈز 2027 کی نامزدگیوں میں برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست

لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا۔ برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنے کیرئیر کی 100ویں گریمی نامزدگی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے جبکہ امریکی گلوکار رونو مارس اور ٹیلر سوئفٹ بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہیں۔

اس سال پہلی بار بہترین ایشین پاپ میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری بھی شامل کی گئی ہے۔ 69 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 7 فروری 2027 کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں