بھارتی مداح کا ہانیہ عامر سے محبت کا انوکھا اظہار

بھارتی مداح نے ہانیہ عامر کی تصویر اپنے رکشے پر سجا کر محبت کا انوکھا اظہار کیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

لارڈمیڈیا
بھارتی مداح کا ہانیہ عامر سے محبت کا انوکھا اظہار

ممبئی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداح نے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنے رکشے پر ان کی تصویر آویزاں کر دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کے پیچھے ہانیہ عامر کی تصویر آویزاں کی ہے، جس سے ان کی پسندیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ منظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور کچھ افراد نے اسے پاکستانی شوبز شخصیات کی بھارت میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نمونہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے پاکستانی مارکیٹوں میں بالی وڈ ستاروں کی تصاویر لگائی جاتی تھیں، اب ویسے ہی پاکستانی شوبز شخصیات بھارتی مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

شوبز ماہرین کے مطابق ہانیہ عامر کی مقبولیت ان کے ڈرامے ‘میرے ہمسفر’ کے بعد مزید بڑھی ہے، اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اداکارہ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں