بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور آمد کے دوران پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ زین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لارڈمیڈیا
بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی کو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ملاقات میں زین قریشی بھی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ دو روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں