عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، آنکھ میں انجیکشن کے بعد دوبارہ جیل منتقل

عمران خان کو پمز اسپتال میں آنکھ کے معائنے کے بعد اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن دیا گیا۔ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے۔

لارڈمیڈیا
عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ، آنکھ میں انجیکشن کے بعد دوبارہ جیل منتقل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک بار پھر پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی معائنے کے بعد آنکھ میں اینٹی ویسکولر انڈوتھلیل گروتھ فیکٹر (وی ای جی ایف) انجیکشن دیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق یہ عمل عمران خان کی رضا مندی اور احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا۔

پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھ کے معائنے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔

ماہرین چشم کے مطابق اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن آنکھ کے پردے کی بیماری کے علاج کے لیے لگایا جاتا ہے تاکہ غیر معمولی خون کی شریانوں کی افزائش اور خون کے اخراج کو روکا جا سکے۔ اس کا مقصد بینائی کو مزید خراب ہونے سے بچانا اور بعض اوقات بہتر بنانا ہوتا ہے۔

عمران خان اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں اور مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص جنوری 2026 میں ہوئی تھی۔

پمز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے۔ انہوں نے اکتوبر 2025 تک بینائی کے نارمل ہونے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اکتوبر کے بعد دھندلاہٹ کی شکایت ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں