ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پیش کی ہیں، جن میں امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور پابندیوں میں نرمی شامل ہیں۔
تہران (لارڈ میڈیا) ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن سے بات چیت تبھی ہوگی جب ایران کی سات شرائط پوری ہوں گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی جارحانہ اقدام کیا تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق قالیباف نے کہا کہ ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکا کی حالیہ دھمکیاں اس کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
قالیباف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات کے ردعمل میں آیا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بناتا رہے گا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے منسلک دو درجن سے زائد ایکسچینج ہاؤسز اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کی شرائط میں امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہیں۔





















