پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کا نیا دور، بزنس فورم کا انعقاد۔ پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان میں موجود، تجارتی تعلقات کے فروغ کا عزم۔
اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کے نئے دور کا آغاز اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر معاشی سہولت کاری سے ہو رہا ہے۔ پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل اور ان کا کاروباری وفد اسلام آباد میں پاک پرتگال بزنس فورم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکا ہے۔
پرتگال کے وزیر خارجہ اس دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ بزنس فورم 23 نومبر 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ایس آئی ایف سی نے فورم کے انعقاد اور انتظامات کے لیے دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔ یہ فورم دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، کاروباری روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔





















