سونی رازدان کا انکشاف، عالیہ بھٹ کے حمل کے دوران 100 سگریٹ پیے

سونی رازدان نے انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ کے حمل کے دوران شوٹنگ کے ایک دن میں 100 سگریٹ پیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انہیں بیٹی کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

لارڈمیڈیا
سونی رازدان کا انکشاف: عالیہ بھٹ کے حمل کے دوران 100 سگریٹ پیے

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کے حمل کے دوران فلم کی شوٹنگ کے ایک دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی لی تھیں۔ سونی رازدان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں کیرئیر کے دوران فلم اور ٹی وی پروجیکٹس میں کام کے دوران حاملہ ہونے پر ساتھی فنکاروں اور پروڈکشن ٹیم کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ 1986 میں ٹی وی ڈرامے ‘بنیاد’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوئیں، جہاں ڈرامے کی ٹیم نے ان کا خاص خیال رکھا۔ ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں اس وقت ٹیکسی ملنا مشکل تھا، اس لئے انہیں گاڑی فراہم کی گئی۔

سونی رازدان نے بتایا کہ 1988 میں ان کی پہلی بیٹی شاہین بھٹ کی پیدائش ہوئی جبکہ دوسری مرتبہ 1993 میں فلم ‘گمراہ’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظر کی شوٹنگ کے دوران، جس میں سگریٹ نوشی درکار تھی، وہ ایک دن میں 100 سگریٹ پی گئیں اور انہیں علم نہیں تھا کہ ان کے پیٹ میں عالیہ بھٹ پرورش پا رہی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ عمومی طور پر سگریٹ نوشی نہیں کرتی تھیں مگر اس واقعے کے بعد انہیں سگریٹ کی طلب محسوس ہونے لگی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں
اہم ترین
قومی خبریں